Tarjuman-e-Mashriq

ہمایوں زمان مرزا

تحریر: پروفیسر شاہد اقبال 

  آج   فیس بک  سے پتہ چلا کہ  ہمارے عزیز دوست ہمایوں زمان مرزا اس دنیا فانی سے کوچ کر گئے۔
اللہ تعالٰی مرحوم ہمایوں زمان مرزا اور ان کے والد مرحوم پروفیسر خان زمان مرزا صاحب کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔۔آمین۔
مجھے۔ میرے بھائی پیرزادہ محمد افسر صاحب اور تنظیم جموں کشمیر ہیومن رائٹس موومنٹ کے اراکین کو ہمایوں زمان مرزا صاحب کی اچانک موت کا سن کر بہت دکھ ہوا ہے۔


ابھی میں نے اپنے گھر میں مرحوم ہمایوں زمان مرزا اور ان کے والد مرحوم کی مغفرت کے لیے قرآن کے دس صفحات کی تلاوت اور سورہ فاتحہ کے بعد خصوصی دعا کا اہتمام کیا ہے۔
ہمایوں زمان مرزا کی زندہ دل شخصیت مسکراتا ہوا چہرہ یاد آتا ہے تو آنکھیں نم ہو جاتی ہیں۔


ہماری تنظیم جموں کشمیر ہیومن رائٹس موومنٹ کے یوتھ ونگ کے بھی وہ انچارج تھے انہی دنوں نوجوان لیڈر تاج محمد سواتی نے بھی تنظیم کی یوتھ ونگ کو جوائن کیا تھا۔ میرے لندن آنے کے بعد ہمایوں مرزا نے حقوق انسانی کی الگ تنظیم بنا لی تھی اس کے باوجود ہماری دوستی میں بال برابر بھی فرق نہیں پڑا۔
ہم اتنے قریب آگئے تھے کہ فیملی کی طرح ایک تھالی میں کھانا کھاتے تھے۔ہماری تنظیم کے سابق سیکرٹری راجہ فاروق نیازی صاحب نے دوپہر کے کھانے میں ایک نئی ڈش کے تجربے سے روشناس کرایا وہ تھا۔ آم دہی میں نچوڑ کر تندوری روٹی کے ساتھ تناول کرنا۔ اس کے بعد ہمارا معمول بن گیا تھا آم اور دہی ملا کر لنچ کرتے تھے۔دسترخوان پر کم از کم دس بارہ دوست جو تنظیم سے وابستہ تھے کھانا کھاتے تھے۔


مرحوم ہمایوں مرزا کی خاندانی تربیت کا یہ میعار تھا کی وہ بڑوں کی بہت عزت کرتے اور کسی بھی کام سے جی نہیں چراتے تھے۔
ان کے گھر میں بھی ہم نمک حلال ہوے ہیں۔یہ خلوص اور محبت ان کے والد مزاج میں بھی شامل تھی۔وہ ہمایوں کو کہتے۔ آج پروفیسر شاہد اقبال اور ان کے بھائی کو گھر پہ بلاو ۔کھانا بھی کھائیں گے اور کشمیر کے مسئلے پر تبادلہ خیالات بھی کریں گے۔
                                مرحوم ذوالفقار علی بھٹو صاحب کی ذہانت سے وہ کافی متاثر تھے۔وہ  کشمیر ایجوکیشنل سنٹر کے ڈائریکٹر تھے۔کشمیر پر انہیں عبور حاصل تھا۔


ایک دن ہمایوں نے دفتر میں ڈھیر سارے فروٹ لا ئے اور بہت خوش تھے۔ہمارے پوچھنے سے پہلے ہی خود ہی فائل سے ایک بڑے سائز کی فوٹو نکالی جس میں ہمایوں صاحب بینظیر بھٹو صاحبہ کے ساتھ کھڑے تھے۔کہنے لگے بینظیر بھٹو صاحبہ مجھے نام سے جانتی ہیں اور اتنی عزت دی کی میرے ساتھ کھڑے ہو کر تصویر کھینچنے کی اجازت دے دی۔
ہمایوں تجھے کروٹ کروٹ جنت کا نظارہ ملے اور اللہ تمہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔آمین یا رب العالمین۔
آپکو ہمیشہ اپنی دعاؤں میں یاد رکھا جائے گا انشاءاللہ ۔
ہماری تنظیم کے ریکارڈ میں مرحوم ہمایوں زمان مرزا کی اور بھی تصاویر ہیں لیکن ان کے والد مرحوم کے ساتھ ایک ہی صفحے پر یہی تصاویر دستیاب ہے۔
شٹیج پر آپ ان کے مرحوم والد پروفیسر خان زمان مرزا کی تصویر دیکھ سکتے ہیں اور سامعین میں ہمایوں مرزا صاحب ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر اپنے والد مرحوم کی تقریر سن رہے ہیں۔

میں نے
کشمیر پر یہ سیمینار مظفرآباد میں منعقد کرایا تھا۔جس میں آزاد کشمیر کی معتبر شخصیت جن میں جسٹس ملک مجید صاحب مہمان خصوصی تھے نے بھی شرکت کی تھی

Exit mobile version